اِجتماعِ مِيلاد كے چار شُرکا کی شہادت
سُوال : سُنا ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدینۃُ الاولیا ملتان شریف میں ہونے والے بڑی رات کے اِجتماعِ مِیلاد میں شریک چار اسلامی بھائی کسی حادثے کے سبب جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں؟(1)
جواب : جی ہاں!مدىنۃُ الاولىا ملتان شرىف (پنجاب، پاکستان )میں 1440 سنِ ہجرى کى بارھوىں شب دعوتِ اسلامی کے تحت اِجتماعِ مِىلاد کى تَرکىب تھى ۔ اِس اِجتماعِ میلاد میں مدینۃُ الاولیا ملتان شرىف کے علاقے سورج مىانى سے تعلق رکھنے والا ایک قافلہ بھی حاضر ہوا ۔ اسی قافلے میں اس علاقے کے پانچ اسلامى بھائى بھی تھے جن کا آپس مىں فرىنڈ سرکل ہو گا ۔ پانچوں مَدَنی ماحول سے وابستہ، مَدَنی کاموں میں حصّہ لینے والے اور غالباً عطاری بھی تھے ۔ بتایا گیا کہ ان مىں اىک حافظِ قرآن بھی تھے ۔ دَورانِ اِجتماع یہ بے چارے اُٹھ کر باہر گئے ۔ رات کے اندھىرے مىں یہ پانچوں کہىں ٹرىن کى پٹرى پر جا بیٹھے ۔ اچانک ٹرىن آئى تو ان میں سے ایک تو بچ گیا جو پٹرى پر نہىں ہو گا یا آگے پىچھے ہٹ گیا ہو گا لیکن باقی چاروں کے اوپر سے ٹرىن گزر گئى ، کسى کے ہاتھ کٹ گئے ، کسى کى گردن کٹ گئى، اَعضا کے ٹکڑے ہو گئے اور چاروں بے چارے نوجوانی میں وفات پا گئے ۔
________________________________
1 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)