تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے مِعراج مىں بھى اُمَّت کو ىاد کىا ۔ (1) جب قبرِ اَنور مىں تشرىف لے گئے تب بھى ہونٹ مُبارَک ہِل رہے تھے کان قرىب کر کے سُنا گىا تو اُمَّتِی اُمَّتِی(یعنى مىرى اُمَّت میری اُمَّت)فرما رہے تھے ۔ (2) آج بھى اُمَّتِی اُمَّتِی فرما رہے ہىں ۔ (3)بعض اوقات بندے کے کان بجتے ہىں تو اس وقت دُرُود شرىف پڑھنا مستحب ہے ۔ اعلىٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت نے لکھا ہے کہ ىہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے اُمَّتِی اُمَّتِی فرمانے کی آواز ہے ۔ (4) بسا اوقات ىہ آواز جس کو رَب چاہتا ہے اُس کو سُنائى دىتى ہے ، اس کى اىک علامت ىہ ہوتى ہے کہ اس کے کان بجتے ہىں لہٰذا اس وقت دُرُود شرىف پڑھا جائے ۔ جو آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہمىں اتنا ىاد فرمائىں، مىزانِ عمل پر اپنے گناہ گار اُمَّتىوں کے نىکىوں کے پلڑے کو بھارى بنائىں اور جب پُل صِراط سے غُلام گزرىں تواس وقت سجدے مىں جا کر رَبِّ سَلِّمْ اُمَّتِىْ”ىعنى اے پَروردگار مىرى اُمَّت کو سلامتى سے گزار “کى دُعائیں دىں ۔ (5)اور شَفاعت فرمائىں اب اىسے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى محبت دِل مىں کیوں نہ پیدا ہو گی ۔ اِس
________________________________
1 - سرورالقلوب بذکر المحبوب، ص۹۵ شبیر برادرز مرکز الاولیا لاہور
2 - مدارج النبوت، قسم چھارم، باب سوم، ۲ / ۴۴۲، مركز اهل سنت بركات رضا هند
3 - کنز العمال ، کتاب القیامة ، الجزء : ۱۴ ، ۷ / ۱۷۸، حدیث : ۳۹۱۰۸ دارالكتب العلمية بيروت
4 - فتاویٰ رضویہ، ۳۰ / ۷۱۲
5 - ترمذی، کتاب صفة القیامة، باب ما جاء فی شان الصراط، ۴ / ۱۹۵، حدیث : ۲۴۴۱ بتغیرِ قلیلٍ