سر پر سے ڈالا جاتا ہے جبکہ ہار گلے مىں پہناتے ہىں ۔ بہرحال دونوں کا ثبوت سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے دور مىں نہىں تھا ۔ دولہے سر پر جو سہرے لگا کر پھرتے ہىں اورسہرے پہنتے ہىں ان پر کسی کو وسوسہ نہىں آتا(کہ یہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے مبارک دور میں نہیں پہنے جاتے تھے )، ہاں جَشنِ وِلادت کے موقع پر پھول لگائے جائیں تو بعض لوگوں کو وسوسے آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ جَشنِ وِلادت کے پھول جن کو کانٹے کى طرح چبھتے ہىں وہ گجرا بھى پہن لىتے ہوں گے انہیں گجرا بھى اُتار دىنا چاہىے ۔
جسے عشقِ مصطفٰے میں رونا نہ آتا ہو وہ کیا کرے ؟
سُوال : جس کو مدىنے جانے کى تڑپ نہ ہو اور نہ ہی اُس کا دِل ہجر نبى صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مىں غمگىن ہوتا ہو تو وہ کىا کرے ؟(SMS کے ذَریعے سُوال)
جواب : جس کو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے عشق مىں رونا نہ آتا ہو غم کى کىفىت پىدا نہ ہوتى ہو تو وہ بکوشش رونے جىسى شکل بنائے کہ اچھوں کى نقل بھى اچھى ہے مگر یہ رونا رِىاکارى کے لىے نہ ہو ۔ جو آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہمارے غم مىں، غمِ اُمَّت مىں آنسو بہاتے رہے ، ہمىں ىاد فرماتے رہے ، جب دُنىا مىں تشرىف لائے پىدا ہوتے ہىرَبِّ ھَبْ لِیْ اُمَّتِی(1)(یعنی اے اللہ!مىرى اُمَّت مجھے بخش دے ، مجھے دے دے ، مجھے ہبہ کر دے ۔ )جن کے لَبوں پر تھا ۔ اس آقا صَلَّی اللّٰہُ
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ، ٣٠ / ٧١٢