اسے ختم کر دو کہ اس میں فُلاں فُلاں بُرائیاں ہوتی ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ شادیوں میں زیادہ بُرائیاں داخل ہو چکی ہیں لہٰذا تم شادیاں کرنا بند کر دو جبکہ وہ ایسا نہیں کریں گے ۔ جَشنِ وِلادت مَنانے پر پابندی لگانے کی کوشش کرنا شیطانی شرارت ہے ۔ بہرحال جُلُوسِ میلاد میں اِس طرح کے جو غَلَط مَناظر دِکھائے گئے انہیں دیکھ کر عقل کام نہیں کررہی کہ دُنیا میں اِسلام کے نام پر ایسے ایسے Cartoon اور بے وقوف بھی موجود ہیں جو یہ حَرکتیں کرتے ہیں ۔ یقیناً کوئی بھی Serious (یعنی سنجیدہ) مسلمان ایسا نہیں کر سکتا ۔ مَدَنی چینل کے ذَریعے دیکھا جا سکتا ہے کہ دعوتِ اسلامی کس طرح جَشنِ وِلادت مَناتی ہے ۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں اللہ پاک انہیں ہدایت دے ، اگر غیر مسلم ایسی حَرکات کر رہے ہیں تو اللہ پاک انہیں ایمان کی دولت سے مُشَرَّف فرمائے ۔ بہرحال لوگ جو بھی کرتے رہیں ہم یہی کہیں گے :
رہے گا ىوں ہى ان کا چرچا رہے گا
پڑے خاک ہو جائىں جَل جانے والے (حدائقِ بخشش)
تاریخ اور ایڈریس لکھنا نہ بھولیے
(اِس موقع پر نگرانِ شُوریٰ نے اسلامی بھائیوں کوجُلوسِ مِیلاد کے مَناظر مَدَنی چینل کے WhatsAppنمبر پر بھیجنے کی تَرغیب دِلائی تو امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا کہ وہ جُلُوس جس علاقے کا ہو اس کا نام بھی لکھ