ہے یہ لکھنے والوں کو چاہیے کہ اتنا دُرُود شریف” صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم “ضَرور لکھیں ۔ Letter( یعنی خط)وغیرہ جو ہاتھ سے لکھا جاتا ہے اس میں جب دُرُود شریف خوبصورت کر کے لکھتے ہیں تو اتنا باریک کر دیتے ہیں کہ پڑھنے میں ہی نہیں آتا، وہ خط پڑھنے والا اندازے سے سمجھتا ہے کہ یہ دُرُود شریف لکھا گیا ہے ۔ بس کاغذ کا چھوٹاسا ٹکڑا بلکہ ایک سطر کا کونا بچانے کے لیے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کو بالکل چھوٹا کر دیتے ہیں ۔ ویسے پورے پورے رِم پھینک دئیے جاتے ہیں مگر یہاں ایک سطر کا کونا بھی بچایا جارہا ہے ۔
کتاب میں دُرُود شریف لکھنے کی فضیلت
کتاب میں دُرُود شریف لکھنے کی تو فضیلت بھی آئی ہے ۔ چنانچہ فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم : جس نے کتاب مىں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک مىرا نام اس مىں رہے گا فرشتے اس کے لىے اِستغفار (ىعنى بخشش کى دُعا) کرتے رہىں گے ۔ (1) یہ فضیلت کتابت( یعنی ہاتھ سے لکھنے والے ) کے لیے بیان کی گئی ہے ۔
جَشنِ وِلادت پر غیر سنجیدہ حرکات کرنے والے کون؟
سُوال : گزشتہ دِنوں عاشقانِ مِیلاد نے جَشنِ ولادت کی خوشیاں منائیں اور جُلُوسِ مِیلاد کا بھی سلسلہ ہوا جس کے بہت خوبصورت اور پیارے پیارے مَناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں جن میں مَرْحَبا یَا مُصْطَفٰے کی صَدائیں تھیں اور نعتوں کے
________________________________
1 - معجمِ اوسط، با ب الف، من اسمه احمد، ۱ / ۴۹۷، حديث : ۱۸۳۵ دار الکتب العلمية بيروت