Brailvi Books

قسط20: اِنتقال پرصَبر کا طریقہ
22 - 45
	 کرنے سے منع کرے تو اُسے  گناہ گار نہىں کہا جائے گا جب تک کہ وہ وجہ سامنے نہ آ جائے کہ جس کے سبب وہ منع کرتا ہے ۔   
واقعۂ مِعراج عظیم ترین معجزہ ہے 
سُوال :  ہم نے رَبىعُ الاوَّل شرىف مىں پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے کئى معجزات سُنے ، آپ سے عرض ہے کہ کیا  واقعۂ  مِعراج بھى آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کا معجزہ ہے ؟
جواب : جی ہاں! واقعۂ مِعراج  بھی ىقىناً پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا عظىم ترىن معجزہ ہے اور اس میں  کوئى شک نہىں ہے  بلکہ واقعہ مِعراج  کئى معجزات کا مجموعہ ہے کہ اس سفر کے دَوران کئی معجزات پیش آئے ۔   
دُرُودِ پاک کی جگہ ”ص“یا”صلعم“لکھنا کیسا؟
سُوال : جَشنِ وِلادت کے موقع پر بہت سے لوگ ایسے جھنڈے بھی لیے ہوتے ہیں جن پر پورا دُرُود شریف نہیں لکھا ہوتا اس کی جگہ”ص“یا ”صلعم“ لکھ دیا جاتا ہے اس کے بارے میں کچھ اِرشاد فرما دیجیے ۔ 
جواب : دُرُود شریف لکھنے کے بجائے اس کی  Short Form(یعنی مخفف) مثلاً ”ص “یا”صلعم“ لکھنے کو بہارِ شریعت میں سخت حرام لکھا ہے  ۔ (1)آج کل اَخبارات، رَسائل، ماہناموں اور دِیگر تحریروں میں دُرُود شریف کی جگہ”ص“ لکھا ہوتا 



________________________________
1 -    بہارِ شریعت، ۱ / ۵۳۴، حصہ : ۳