بھتیجى سے نکاح کا شَرعی حکم
سُوال : کىا بھتىجى سے نکاح جائز ہے ؟
جواب : بھتىجى سے نکاح جائز نہىں ۔ (1)
شادی سے منع کرنے والے کے بارے میں شَرعی حکم
سُوال : شادی سے منع کرنے والے کے بارے مىں شَرعى حکم کىا ہے ؟
جواب : ہر اىک پر شادی کرنا فرض ىا واجب نہىں ہے بلکہ بعضوں کے لىے تو شادی نہ کرنا واجب ہوتا ہے کہ اگر کریں گے تو گناہ گار ہوں گے کیونکہ اُن کى اَندرونى کىفىت بعض اوقات اىسی ہوتی ہے کہ وہ شادى کے قابِل نہىں ہوتے ۔ بہرحال کسى سے یہ نہیں پوچھنا چاہیے کہ تم شادى کىوں نہىں کر رہے ؟ کیونکہ اس طرح کرنے سے اس کا خُفىہ عىب ظاہر ہو سکتا ہے ، نیز ممکن ہے وہ اس وجہ سے منع کر رہا ہو کہ اس سے حقوق پورے اَدا نہ ہو سکتے ہوں اور وہ شادى اور گناہوں بھرى کىفىت کے بغیر بھی رہ سکتا ہو ۔ کسی کی اندرونی کیفیات معلوم کرنے کے لىے ایسے سُوالات نہىں کرنے چاہئیں مگر یہاں اس قرآنی آیت : )لَا تَجَسَّسُوْا ((پ۲۶، الحجرات : ۱۲) ترجمۂ کنز الایمان : ”اور عیب نہ ڈھونڈو ۔ “کو نہیں پڑھا جائے گا کیونکہ اِس آیتِ مُبارَکہ میں گناہ کی ٹوہ میں پڑنے سے منع کیا گیا ہے جبکہ کسى کا شادى کے لائق نہ ہونا گناہ نہىں ہے ۔ بہرحال اگر کوئی شادی
________________________________
1 - 3ترمذی، کتاب النکاح، باب ما جاء لا تنکح المراة علی عمتھا…الخ، ۲ / ۳۶۷، حدیث : ۱۱۲۹