جواب : اِس شعر کا مَطلب یہ ہے کہ جو شخص پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى ضَرورت محسوس نہىں کرتا اور کہتا ہے کہ مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے سرکار عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ضَرورت نہیں ہے تو وہ جہنم مىں جائے گا کىونکہ حضرتِ سَیِّدُنا اِبراہىم خَلِىلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بھى پىارے آقا ، مکى مَدَنى مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى ضَرورت ہے ۔ (1)مىرے آقا اِمامُ الانبىا یعنی نبىوں کے بھى نبى ہىں ۔
مِرى آنے والى نسلىں، ترے عشق ہى مىں مچلىں
انہىں نىک تو بنانا مَدَنى مدىنے والے (وسائلِ بخشش)
جنَّت میں رات ہو گی یا دِن ؟
سُوال : جنَّت مىں رات ہو گى ىا دِن؟
جواب : جنَّت مىں رات نہىں ہو گی، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُجالا ہى اُجالا، نُور ہى نُور اور روشنى ہى روشنى ہو گی ۔ صبح کے وقت جو روشنى ہوتى ہے جنَّت میں وہی ہو گی ۔ (2)وہاں
________________________________
1 - جیسا کہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے قیامت کے دِن کے بارے میں اِرشاد فرمایا : وَاَخَّرْتُ الثَّالِثَةَ لِيَوْمٍ يَرْغَبُ اِلَیَّ الْخَلْقُ كُلُّهُمْ حَتّٰى اِبْرَاهِيْمُ اور میں نے (اپنی) تیسری دُعا اس دِن کے لیے مخصوص کر دی ہے جس دِن ساری مخلوق میری طرف متوجہ ہو گی یہاں تک کہ اِبراہیم (عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)بھی ۔ (مسلم، کتاب صلاة المسافرین وقصرھا، باب بیان ان القرآن علی سبعة أحرف و بیان معناہ ، ص۳۱۸، حدیث : ۱۹۰۴)
2 - روح البیان ، پ۱۶، المریم، تحت الآية : ۵، ۶۲ / ۳۴۵ ماخوذاً دار احیاء التراث العربی بیروت