Brailvi Books

قسط20: اِنتقال پرصَبر کا طریقہ
16 - 45
دِینی مَسائل سیکھنے کی نیت سے اُردو بہتر کرنا کیسا؟
سُوال : جہاں دِىگر مَقاصد کے لىے مختلف  زبانىں سىکھى جاتى ہىں مثلاً  بىرونِ ملک  جانے کے لیے  لوگ  انگرىزى کا کورس کرتے ہىں تاکہ وہاں جا کر  بولنے اور سمجھنے مىں آسانى رہے  ۔ اِسی طرح  اگر اس نىت سے اپنى اُردو بہتر کی جائے کہ ہمىں دِىنى مَسائل پر مشتمل کتابىں سمجھ آنا شروع ہو جائىں  تو ىہ نىت کىسی ہے ؟
جواب : اگر اس نىت سے اپنى اُردو بہتر کی جائے کہ ہمىں دِىنى مَسائل پر مشتمل کتابىں سمجھ آنا شروع ہو جائىں  تو اس پر  صِرف ثواب نہیں بلکہ زبر دست ثواب ملے گا ۔  دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کو شروع ہوئے کچھ ہی سال ہوئے تھے ، جب ہم مَدَنی  قافلوں  مىں سفر کرتے تھے تو مجھے ایک اسلامی بھائی ملے جو کسی کے مُرید نہیں تھے اور انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کس کے مُرید بنیں؟ انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے خاص عربی اس لیے سیکھی تاکہ میں تَصَوُّف سمجھ سکوں اور حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد بن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  اللّٰہِ  الْوَالِی کی کتابیں پڑھ کر یہ سمجھوں کہ میں کس کا مُرید بنوں؟یاد رہے ! اس وقت اُردو تَراجم کا اتنا دور دورہ نہیں تھا تو یوں اس اسلامی بھائی نے پىر کى تلاش کے لىے عربى سىکھی اور حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد بن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  اللّٰہِ  الْوَالِی کى کتابىں پڑھىں ۔  بہرحال وہ کسی پیر سے مُرید ہو گئے تھے اب بے چاروں کو اِنتقال کیے ہوئے  کافی عرصہ ہو گیا ہے ۔ (اس موقع پرامیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے