Brailvi Books

قسط20: اِنتقال پرصَبر کا طریقہ
13 - 45
	 جاتے تھے  ۔ (1)عمامے شریف کے پیچ باندھ لینے کے بعد بیچ میں ٹوپی کا جو  حِصَّہ ظاہر ہوتا ہے ہم اسے  چھپا لیتے ہیں اور عُلَمائے کِرام  کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام  کى اکثرىت بھی اىسا ہی کرتى ہے ۔  
بُردباری کی تعریف
سُوال : بُرد بارى کسے کہتے ہىں؟(یونان سے سُوال)
جواب : جلد بازی کا اُلٹ بُردباری ہے ، یعنی بَرداشت کی طاقت ، تحمل اور صبر بُردباری ہے ۔ 
حافظہ تیز کرنے اور نہ بھولنے کی دُعا
سُوال : حافظہ تىز کرنے اور بھولنے کى عادت ختم کرنے کى دُعا بتا دىجیے  ۔ 
جواب : دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ سے چھپنے والی ہر کتاب کے شروع میں یہ لکھاہوتا ہے کہ دِىنى کتاب ىا اسلامى سبق پڑھنے سے پہلے ىہ دُعا پڑھ لىجئے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  جو کچھ پڑھىں گے ىاد رہے گا، دُعا ىہ ہے : اَللّٰہُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِکْمَتَکَ وَانْشُرْ عَلَیْنَا رَحْمَتَکَ  يَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام  ۔ (2) اِس دُعا کے اَوَّل آخر دُرُودِ پاک پڑھ لیجیے  ۔ یہ دُعا پڑھ کر  جو کتاب پڑھیں گے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ بھولیں گے نہیں ۔ مکتبۃ المدینہ کی کتابوں کے شروع میں جہاں یہ دُعا لکھی ہوتی ہے وہاں دُعا سے پہلے اِس طرح  لکھا ہوتا ہے کہ ”دِینی



________________________________
1 -    حیاتِ اعلیٰ حضرت، ۱ / ۱۴۴مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
2 -  1  مُسْتَطْرَف، الباب الرابع فی العلم والادب و فضل العالم والمتعلم، ۱ / ۴۰ دار الفکر بیروت