اللہ پاک کو God کہنا کیسا؟
سُوال : اللہ پاک کو God کہنا کىسا ہے ؟(SMSکے ذَریعے سُوال)
جواب : اللہ پاک کے لیے God جیسے اَلفاظ اِستعمال کرنے سے بچنا چاہىے ۔ اللہ پاک کے جو مُبارَک نام مشہور ہىں اور جن ناموں سے عاشقانِ رَسول عُلَمائے کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام اللہپاک کا ذِکرِ خیر کرتے ہیں ہم نے صِرف وہی نام اِستعمال کرنے ہیں اور God وغیرہ اَلفاظ اِستعمال کرنے سے بچنا ہے ۔ اللہ پاک کے لیے اللہ، خُدا اور پَرور دگار جیسے اَلفاظ اِستعمال کیے جا سکتے ہیں اگرچہ پَرور دگار اور خُدا عربی نام نہیں ہیں مگر عُلَمائے کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام انہیں اِستعمال کرتے ہیں ۔
عمامہ شریف کِس طرح باندھا جائے ؟
سُوال : لوگ مختلف اَنداز سے عمامے باندھتے ہىں لہٰذا آپ راہ نمائى فرما دیجیے کہ عمامہ شریف کِس طرح باندھا جائے ؟
جواب : عمامہ شرىف قبلہ رو کھڑے ہو کر باندھیے اور یہ نیت کر لیجیے کہ مىں اِتباعِ سُنَّت مىں عمامہ باندھ رہا ہوں ۔ اگر نماز کے لىے عمامہ باندھ رہے ہوں تو ىہ نىت بھی شامل کر لیجیے کہ نماز کے لىے زىنت اِختیار کر رہا ہوں ۔ اب اچھی نىتوں کے ساتھ بِسْمِ اللہ پڑھ کر عمامہ باندھنا شروع کیجیے ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن اِس طرح عمامہ شریف باندھتے کہ عمامے کے پیچ اُلٹى طرف سے سىدھى طرف لے