ہے ۔ میری والدہ کی قبر پر بعض لوگ جھنڈے لگا جاتے ہیں، بعض لوگ پھول ڈال دیتے ہیں تو مجھے ان خدمت گاروں کا تعارف نہیں ہے لیکن جو پھول ڈالتے ہیں وہ صحیح کرتے ہیں ۔
قبر پر پھول ڈالنا کیسا؟
سُوال : قبر پر پھول ڈالنا کیسا؟(1)
جواب : قبر پر پھول اِس نىت سے ڈالنا کہ یہ جب تک تَر رہیں گے تو ذِکر کریں گے جو عذاب مىں تخفىف اور مَىِّت کا دِل بہلنے کا سبب ہے تو یہ صحیح ہے ۔ (2)ہاں اگر قبر کی خوبصورتی اور زىنت کے لىے پھول ڈالے جیساکہ کم علمی کی بِناپر بہت سے لوگ اِس نیت سے ڈالتے ہىں تو پھر کراہت والى صورت بن جائے گى ۔ یعنی زینت کی خاطر پھول ڈالنا مکروہ ہے ۔ (3)
ماربل والی قبر بنانا کیسا؟
سُوال : قبر کو پکا کر کے ماربل کا پتھر لگانا کیسا؟(4)
________________________________
1 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
2 - ردالمحتار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ۳ / ۱۸۴ دار المعرفة بیروت
3 - فتاویٰ رضویہ، ۹ / ۱۳۷ ماخوذاً رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور
4 - یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)