Brailvi Books

قسط 13:گُلاب کی پتّیوں پر پاؤں رکھنا کیسا؟
6 - 30
سے حَسد، بُغض اور کىنہ وغیرہ  ىہ سب چیزیں  نکل جائىں گی کىونکہ کسى کے دِل مىں دُنىا کى محبت نہ رہے گى ۔  ہر اىک کو دِىن و اىمان کى لگن لگ جائے گى ۔  چونکہ محبت ِ دُنىا ہی ان سب  کى جڑ ہے ، جب جڑ ہى کٹ جائے گی تو شاخىں کىسے رہىں گى ۔  نىز مختلف دِىن(مذہب) نہ رہىں گے ، سب کا دِىن ایک اِسلام ہوگا ۔  غرض کہ نہ دُنىوى جھگڑے  رہىں گے ، نہ دِىنى اِختلافات، نہ کسى کو حرصِ مال ہو گى، نہ عِزَّت و جاہ کى خواہش غرض کہ آپ کی بَرکت سے دِلوں کی دُنیا بدل جائے گی ۔  لوگوں کو مال کى نہ  ضَرورت رہے گی نہ ہوس، کفاىت اور  قناعت دونوں چیزیں مُىَسَّر ہوں گى اس لیے مال لینا منظور نہیں کریں گے کہ انہیں رَغبت نہ ہو گی ۔ (1) 
حضرتِ سَیِّدُنا عیسىٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نکاح کرىں گے ، اولاد بھى ہو گى  اور پھر 45 سال دُنىا مىں رہ کر  وفات پائىں گے ۔  ہمارے پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم جہاں آرام فرما ہىں اُسی کے ساتھ حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کا مزار شریف بنے گا  ۔ آج بھی سبز سبز گنبد کے اندر ایک قبر کی جگہ موجود ہے جہاں حضرتِ سَیِّدُنا عیسىٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام دَفن کىے جائىں گے ۔ (2) 



________________________________
1 -    مراٰۃ المناجیح، ۷ / ۳۳۹ 
2 -    مراٰۃ المناجیح، ۷ / ۳۴۱ ماخوذاً