خراب دُنىا ہے اور جو مُعاملہ آخرت کو فائدہ پہنچائے تو وہ اچھی دُنىا ہے ۔
حضرت عیسٰی عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا تعارف اور آمد
سُوال: نُزولِ عىسىٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بارے مىں کچھ بتا دیجیے ۔
جواب: حضرتِ سَیِّدُنا عیسىٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اللہ پاک کے مشہور نبى اور رَسول ہىں ۔ یہ دُنیا میں ہمارے پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے پہلے تشریف لائے ۔ ان کے بعد پھر پىارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى تشرىف آورى ہوئى ۔ حضرتِ سَیِّدُنا عیسىٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو زندہ آسمانوں پر اُٹھا لیا گىا، انہىں ابھی وفات پىش نہىں آئى ۔ قُربِ قىامت میں چوتھے آسمان سے زمىن پر تشرىف لائىں گے ۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جس وقت زمىن پر اُتریں گے تو نماز کى جماعت ہو رہى ہو گى ۔ مسلمانوں کے امام ىعنى امام مہدى رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نماز پڑھا رہے ہوں گے ۔ بعد مىں نمازىں حضرتِ سَیِّدُنا عیسىٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پڑھاىا کرىں گے ۔ (1)
حضرتِ سَیِّدُنا عیسىٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام صلىب توڑىں گے اور حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى شرىعت پر عمل کرىں گے ۔ ىعنى انجىلِ مُقَدَّس کى تعلىم اس وقت عام نہىں کرىں گے بلکہ قرآنِ کرىم کى تعلىمات عام فرمائىں گے ۔ آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کى بَرکت سے لوگوں کے دِلوں
________________________________
1 - مراٰۃ المناجیح، ۷ / ۳۴۰ ضیاء القرآن پبلی کیشنز مرکز الاولیا لاہور