Brailvi Books

قسط 13:گُلاب کی پتّیوں پر پاؤں رکھنا کیسا؟
30 - 30
	 توبہ کر لے تو یہ توبہ بالکل مقبول ہے چاہے توبہ گناہوں سے ہو یا کفر سے ۔  اور اگر آخری وقت سے مُراد وہ لمحات ہیں جب نَزع کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور فرشتے نظر آنے لگتے ہىں تواس وقت گناہوں سے توبہ تو مقبول ہے لیکن کفر سے توبہ قبول نہیں لہٰذا اس وقت اگر کوئی اِیمان لائے تو مسلمان نہیں ہو گا کىونکہ اىمان بالغىب ضَروری تھا جبکہ یہ تو آنکھوں سے دىکھ چکا  ۔ بہرحال مؤمن جب بھى توبہ کرے چاہے اس کی رُوح گلے مىں اٹکی ہو اس وقت بھی اس کی توبہ قبول ہے ۔ ہاں! یہ الگ بات ہے کہ اس وقت توبہ کا  ہوش ہوتا ہے یا نہیں؟یہ تو اللہ پاک ہی  بہتر جانے ۔ (1) 
٭…٭…٭…٭


________________________________
1 -    مراٰۃ المناجیح، ۳ / ۳۶۵  ماخوذاً