Brailvi Books

قسط 13:گُلاب کی پتّیوں پر پاؤں رکھنا کیسا؟
29 - 30
	 پیدا ہو گی ۔  پىٹرول اور مٹی کے تیل والے کپڑے بھى مسجد مىں نہىں لا سکتے ۔  گوشت اور  مچھلى والے بھى اپنے کام کے کپڑے تبدىل کر کے مسجد آئىں نیز اگر بَدن سے بَدبو آتی ہو تو اچھى طرح نہا کر بلکہ ہوسکے تو خوشبو لگا کر مسجد میں داخِل ہوں ۔ ٭اِستنجا خانے بھى اىسى جگہ پر نہ ہوں کہ ان کا دروازہ یا کھڑکی مسجد کى طرف کھلنے پر مسجد کے اندر بَدبو آتى ہو ۔ اگر اىسا ہے تو ان کى نئے سرے سے تعمىر  کر کے دروازے یا کھڑکی کا رُخ اس طرف کیا جائے جہاں کھلنے پر بَدبو مسجد میں داخِل نہ ہو ۔  اىگزاسٹ فىن(Exhaust fan)بھى لگاىا جا سکتا ہے لیکن بجلی جانے کی صورت میں یہ بند ہوتا رہے گا اور بَدبو آنے کا مسئلہ باقی رہے گا ۔  بہرحال ایسا کوئی مستقل اِنتظا م کر لیا جائے کہ مسجد مىں بَدبو داخِل نہ ہونے پائے ۔ (1)
کیا آخری وقت کی توبہ مقبول ہے ؟
سُوال: اگر کسی نے اپنی زندگی کے آخرى وقت مىں توبہ کى تو کىا اس کى توبہ قبول ہو جائے گى؟
جواب : اگر آخرى وقت سے مُراد یہ ہے کہ کسى کو پھانسى دى جا رہى ہو اور اس وقت وہ



________________________________
1 -    مسجد کو بَدبو سے بچانے اور خوشبودار رَکھنے سے متعلق مزید معلومات حاصِل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ  کا مطبوعہ  رِسالہ ”مسجدیں خوشبودار رَکھیے “ کا مُطالعہ کیجئے ۔  (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)