Brailvi Books

قسط 13:گُلاب کی پتّیوں پر پاؤں رکھنا کیسا؟
25 - 30
نہیں پائے گا ۔  اگر مریض کو دُعائیں دی جائیں مثلاً اِس طرح کہا جائے کہ آپ کیوں گھبراتے ہیں؟ تمہارا مَرض کیا اللہ پاک  کی قدرت سے باہر ہے ؟ کیا تمہارا مَرض اللہ پاک  ٹھیک نہیں کر سکتا؟اللہ پاک چاہے تو دھول کی ایک  چٹکی کے ذَریعے بھی تمہیں شِفا مل سکتی ہے لہٰذا تم بھی دُعا کرو اور میں بھی دُعا کروں گا اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  سب بہتر ہو جائے گا ۔  اِس طرح کی باتیں سُن کر مریض کو تسلی ہو گی ۔  خیال رہے کہ دُعا نفسیاتی اَثر نہیں بلکہ اَلدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ یعنی دُعا مُؤمن کا ہتھیار ہے  ۔ (1)لہٰذا مریض کو دُعا دینی چاہیے نہ کہ اُسے  ڈرانا چاہیے اور نہ ہی اُس کے سامنے اپنے چہرے سے اس طرح کا اِظہار کیا جائے کہ جس کے باعِث مریض کو یہ محسوس ہو کہ میرا مرض بڑا تشویشناک ہے ۔ 
ناپاک کپڑے پاک کپڑوں کو بھی ناپاک کر دیں گے 
سُوال: اگر واشنگ مشىن مىں پاک کپڑے دُھل رہے ہوں اور ناپاک کپڑے ڈال دىئے جائیں  تو کىا تمام کپڑے ناپاک ہو جائىں گے ؟
جواب: جس طرح بالٹی کے  پانی میں  پاک اور ناپاک کپڑے ڈال دینے سے سارے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں اِسی طرح مشین میں بھی اگر  پاک کپڑوں کے ساتھ ناپاک کپڑے ڈالے جائیں گے تو سارے ناپاک ہو جائیں گے ۔ لہٰذا ناپاک



________________________________
1 -    مستدرک حاکم، کتاب الدعاء والتکبیر والتھلیل…الخ، باب الدعاء سلاح المؤمن و عماد الدین، ۲ / ۱۶۲، حدیث: ۱۸۵۵ دار المعرفة  بیروت