Brailvi Books

قسط 13:گُلاب کی پتّیوں پر پاؤں رکھنا کیسا؟
23 - 30
  کہا جاتا ہے ”راہِ خُدا میں دیا تو مُڑ کر مَت دیکھو “اِس سے مُراد یہ ہوتا ہے کہ راہِ خُدا  میں دینے کے بعد یہ تمنا نہ کرو کہ مجھے واپس مِل جائے یا میں واپس لے لوں وغیرہ ۔  بہرحال بابا جی جو بولتے ہیں کہ ”پیچھے مُڑ کر مَت دیکھو “اس میں ان کی کیا حِکمت ہے مجھے معلوم نہیں اور اس سے متعلق جو باتیں میں نے ذِکر کیں یہ  بطورِ تَفَنُّن کے  ہیں ۔  
کسی پر نفسیاتی اَثر   ڈالنا کیسا؟
سُوال: کسی پر نفسیاتی اَثر   ڈالنا کیسا ہے ؟(1)  
جواب:  نفسیاتی اَثر ڈالنا ہر صورت میں ناجائز نہیں ہوتا بلکہ بعض  صورتوں میں جائز بھی ہوتا ہے جیسا کہ  مریض  کو اگر  دو چار باتیں ایسی بتائی جائیں کہ جس میں اُس کا نقصان نہ ہو اور اُن باتوں کا تعلق نفسیات سے ہو اس سے اُسے سکون ملے گا  تو صحیح ہے ۔  جب لوگ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو اس کے گلے  میں اسٹیتھو سکوپ (Stethoscope) لگا ہوتا ہے لہٰذا اگر مریض بولتا ہے کہ مجھے نَزلہ ہو رہا  ہے یا کھانسی آ رہی ہے تو ڈاکٹر صاحِب اسٹیتھو سکوپ (Stethoscope)کو کان میں لگا کر  مریض کے سینے اور پیٹھ پر رکھتے ، مریض کا  پیٹ اور پیٹھ دَباتے اور دو چار سُوالات بھی کرتے ہیں  جس کے باعِث مریض یہ سمجھتا ہے کہ ڈاکٹر



________________________________
1 -    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی  ہے ۔ (شعبہ فیضان مَدَنی مذاکرہ)