Brailvi Books

قسط 13:گُلاب کی پتّیوں پر پاؤں رکھنا کیسا؟
21 - 30
	ضَرورت کے شَرعی مَسائِل سیکھنا فرض ہے لہٰذا جو مسلمان اپنی ضَرورت کے فرض عُلُوم جانتا ہو اگرچہ وہ عالِم کی تعریف (Definition)پر پورا نہ اُتر رہا ہو مگر  وہ جاہِل بھی نہیں ہے ۔  عالِم کی  تعریف کچھ اِس طرح ہے کہ اُسے  اپنی ضَرورت کے فَرض عُلُوم معلوم ہوں ، اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ضَرورت کے  مَسائل  بغیر کسی کی مدد کے  کتابوں سے نکالنے کی صَلاحیت رکھتا ہو اور اُسے اپنے عَقائد بھی معلوم ہوں انہیں  بھول نہ گیا ہو  ۔ (1)ہر غیرِ عالِم کو جاہِل نہیں کہنا چاہیے ۔ 
گوشت یا زندہ مُرغ کو وار کر جنگل میں پھینکنا کیسا؟
سُوال: بعض لوگ  گوشت ىا زندہ مُرغ اپنے  اوپر سے وار کر جنگل مىں پھىنک دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھنا کیا یہ دُرُست ہے ؟  
جواب: صَدَقے کی کئی  اَقسام ہیں فرض صَدَقہ جیسا کہ  زکوۃ، واجِب صَدقہ جیسا کہ  فطرہ  اور دِیگر صَدقاتِ واجبہ ۔  نفلی صَدَقہ جیسے کسی غریب قوم میں ثواب کی نیت سے رَقم  دینا جسے  اُردو میں خیرات کہا جاتا ہے یہ بھی صَدَقہ  ہی ہے ۔  اس کے علاوہ صَدَقے کی بعض صورتیں اور بھی  ہیں جیسا کہ جان کا صَدَقہ دینا وغیرہ ۔ اگر جان کا صَدَقہ دینا ہو تو فتاویٰ رضویہ شریف  میں ہے کہ جان کے بدلے یوں جان کا صَدَقہ دیا جائے کہ حَلال جانور ذَبح  کر کے دے دیا جائے ۔ (2) لہٰذا جان 



________________________________
1 -    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص ۵۸ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی ۔ فتاویٰ رضویہ ، ۲۶ / ۵۷۵   
2 -    فتاوی رضویہ ، ۲۴ / ۱۸۶ ماخوذاً