رِسالہ مکتبۃُ المدینہ سے الگ سے بھی مِل سکتا ہے ۔
پاگل کتا کاٹے تو کیا اِحتیاطی تَدابیر اِختیار کی جائیں؟
سُوال : اگر کسی کو پاگل کتا کاٹ لے اور شدید زخمی کر دے تو علاج معالجے کے ساتھ کیا اِحتیاطی تَدابیر اِختیار کی جائیں؟سُنا ہے کہ ایسا شخص سورج کی روشنی میں نہ نکلے ، اس پر پانی کا پرچھانواں اور لائٹ کی روشنی بھی نہ پڑے ، کیا یہ باتیں دُرست ہیں ؟
جواب: سوال میں جو قیودات بتائی گئیں ہیں ان کا مجھے عِلم نہیں ۔ البتہ بسااوقات تجربہ کار لوگ ایسی باتیں بتاتے ہیں اور ان کی بتائی ہوئی بعض باتیں دُرُست بھی ہوتی ہیں ۔ اب تو ترقی یافتہ دور ہے ، ایسے اِنجکشن بھی آتے ہیں کہ جن سے پاگل کتے کے کاٹے کا علاج ہو جاتا ہے ۔ پاگل کتے کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ جس شخص کو پاگل کتا کاٹے اگر وہ شخص کسی اور کو کاٹ لے تو اسے بھی وہ مَرض ہو جاتا ہے لہٰذا اِحتیاط کی جائے ۔ اَپنے آپ کو پاگل کتے سے اِتنا دُور رَکھا جائے کہ وہ کاٹنے ہی نہ پائے ۔ یاد رَکھیے ! یہ ضَروری نہیں کہ پاگل کتا کاٹے ہی کاٹے گا بلکہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ پاگل کتا نہیں کاٹتا ۔
ہر غیرِ عالِم جاہِل نہیں ہوتا
سُوال: کىا دُنىا مىں صِرف دو ہی قسم کے لوگ ہوتے ہىں عالِم اور جاہِل، اگر کوئی عالِم نہىں تو اب چاہے وہ کتنا ہى مُطالعہ کر لے وہ جاہِل ہى کہلائے گا؟
جواب: ہر غیرِ عالِم جاہِل ہی ہو ایسا نہیں ہے ۔ یاد رکھیے ! ہر مسلمان کے لیے اپنی