Brailvi Books

قسط 13:گُلاب کی پتّیوں پر پاؤں رکھنا کیسا؟
19 - 30
 دِن کے چھ فِدىے بنىں گے ۔ اِسی طرح مثلاًاىک ہزار (1000) دِن کے روزے بھی قضا بنتے ہوں  تو ہر روزے کا بھى اىک فِدىہ دینا ہوگا ۔  تو یوں ہزار (1000)دِن کی قضا نمازوں اور روزوں  کے سات ہزار (7000) فِدیے بن جائیں گے ۔  اب ایک فِدیہ کی مِقدار ایک صَدَقۂ فِطر ہے جو ہم رمضانُ المبارک میں دیتے ہیں  مثلاً اِس سال (۱۴۳۹؁ ھ بمطابق 2018 کو ) ایک  صَدَقۂ  فِطر کی قیمت گیہوں (یعنی گندم ) کے حِساب سے 100 روپے تھی جبکہ کھجور اور کشمش کے حِساب سے زیادہ بنتی ہے ۔  اب اگر گیہوں (یعنی گندم ) کی رَقم کے  حِساب سے مسکین کو سات ہزار (7000) فِدیوں کی قیمت دیں گے تو یہ (700000) بنے گی ۔ اب اگر اتنی رَقم پا س نہیں تو اس میں حیلے کی بھی گنجائش ہے مثلاً اس  کے پاس  اىک ہزار (1000) فِدیے کی رَقم ہے ، وہ رَقم فِدیے کے طور پر  کسی شَرعی فقیر کو دے ، شَرعی فقیر اس رَقم پر قبضہ کرنے کے بعد   تحفے کے طور پر یہ رَقم اسے  واپس لوٹا دے اور یہ قبضہ کرنے کے بعد پھر اس شَرعی فقیر کو فِدیے میں یہ رَقم دے تو اِس طرح سات بار کرنے سے سات ہزار (7000) فِدیوں کی ادائیگی ہو جائے گی ۔ ساری عمر کے روزوں کا حِساب لگانے میں جس جس رَمضان کے 29 دِن کا ہونا ىقىنى معلوم ہو تو اسے 29 شمار کیا جائے ۔  مزید تفصیلات جاننے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتاب”نماز کے اَحکام “ میں موجود رِسالے ”قضا نمازوں کا طریقہ “ کا مُطالعہ کیجیے ، یہ