Brailvi Books

قسط 13:گُلاب کی پتّیوں پر پاؤں رکھنا کیسا؟
17 - 30
	 ایک مسجد جاتے ہوئے نماز کی دَعوت دیتا جائے کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے ، جماعت تیار ہے ، نماز کے لیے مسجد کی طرف چلیے  تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ہمارى مَساجد آباد ہو جائىں گى ۔  
جنَّت مىں لے کے جائے گى اے بھائىو نماز
دِىدار ِ حق دِکھائے گى اے بھائىو نماز
سادہ  اِحرام بہتر ہے یا ڈیزائن والا؟ 
سُوال: ہمارے پاس بعض اوقات لوگ آتے ہىں اور کہتے ہىں کہ ہمىں ڈىزائن والا اِحرام چاہىے جس پر کچھ پُھول وغىرہ بنے ہوں تو یہ اِرشاد فرمائیے کہ ڈیزائن والا اِحرام  بہتر ہے ىا سادہ ؟  
جواب: اِحرام سادہ ہونا چاہىے ۔  اس مىں زىنت اور ٹیپ ٹاپ نہىں ہونا چاہىے ۔ 
مسجد کی مِحراب بنانا کیسا؟
سُوال: مسجد کی  مِحراب بنانا کیسا ہے ؟ 
جواب: طاق نُما مسجد کی مِحراب  پہلے نہیں تھی بعد مىں بنى ہے اور یہ  بِدعَتِ حَسَنَہ(یعنی اچھی بِدعَت)ہے ۔  حضرتِ سَیِّدُنا عمر بِن عبدُالعزىز عَلَیہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْعَزِیْز   نے سب سے پہلے مسجدِ نبوى شرىف عَلٰی صَاحِبِھَاالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مىں مِحراب بنانے  کى اِبتدا کى ۔ (1)مِحراب دَراصل  مسجد کے بالکل بىچ کا حصّہ ہوتا ہے ، امام کا وہاں کھڑا ہونا 



________________________________
1 -    وفاء الوفا، الفصل الثالث، محراب المسجد النبوی، ۱ / ۳۷۰  دار احیاء التراث العربی بیروت