رہی بات کمزور دُبلے پتلے بچوں کی کہ انہیں والدین کہتے ہىں کہ تم زىادہ کھانا کھاىا کرو تو انہیں ماں باپ کی اِطاعت کرتے ہوئے کھا لینا چاہیے ۔ وىسے بھى مىٹھا مىٹھا ہَپ ہَپ ہوتا ہے ۔ جو بچے ماں باپ کی اور کوئى بات نہىں مانتے تو کم ازکم یہ بات ماننے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں کہ اَمّى کہتى ہے بىٹا کھا لو لہٰذا اور کھا لیتا ہوں حالانکہ نفس پہلے سے ہى زیادہ کھانے کے لیے چىخ رہا ہوتا ہے ۔ بہرحال والدین کے کہنے پر بھی نقصان کى حَد تک نہ کھایا جائے ۔
ظہر اور عصر کى نماز میں قِراءَت آہستہ کیوں ہوتى ہے ؟
سُوال: ظہر اور عصر کى نماز مىں قِراءَت آہستہ کىوں ہوتى ہے ؟
جواب: ظہر اور عصر کى نماز مىں قِراءَت سُن کر کُفّار چِلّاتے تھے اس لیے ان نمازوں میں قِراءَت آہستہ رکھی گئی ہے ۔ جبکہ مغرب میں کُفّار کھانے مىں مَصروف ہوتے تھے ، عشا میں سو جاتے تھے اور فجر میں بھی سوئے رہتے تھے اس لیے ان نمازوں میں قِراءَت بلند آواز میں رکھی گئی ہے ۔ (1)
حج و عمرے میں نیا اِحرام ہونا ضَروری نہیں
سُوال: کىا عمرہ کرنے کے لىے نىا لباس پہننا ضَرورى ہے ؟ نیز جتنى بار طواف کرىں گے اتنى ہى بار نىا لباس پہننا ہو گا ؟
جواب: مَرد عمرہ کرىں گے تو اس کے لىے اِحرام باندھىں گے ۔ اِحرام کو لباس کہہ تو
________________________________
1 - فتاویٰ رضویہ ، ۶ / ۳۴۹