Brailvi Books

قسط 13:گُلاب کی پتّیوں پر پاؤں رکھنا کیسا؟
1 - 30
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
گُلاب کی پتّیوں  پر پاؤں رکھنا کیسا؟(1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۳۱ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : جس نے دِن اور رات مىں مىرى طرف شوق و محبت کى وجہ سے تىن تىن مَرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا  اللہ پاک پر حق ہے کہ وہ اس کے اُس دِن اور اُس رات کے گناہ بخش دے  ۔ (2)      
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
قرآنِ پاک کا یاد ہوجانا معجزہ ہے 
سُوال : قرآنِ پاک آسانی کے ساتھ یاد ہو جاتاہے ، یہاں تک کہ  نابىنا لوگ بھى اسے ىاد کر لىتے ہىں، اِس کی کیا وجہ ہے ؟  
جواب: مَاشَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ىہ قرآنِ کرىم کا معجزہ ہے کہ مسلمانوں کا بچہ بچہ اسے ىاد کر



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ۲۶ مُحَرَّمُ الْحَرام ۱۴۴۰؁ھ بمطابق 6  اکتوبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)      
2 -   معجم کبیر، قیس بن عائد ابوکاھل، ۱۸ / ۳۶۲، حدیث: ۹۲۸ دار احیاء التراث العربی بیروت