Brailvi Books

قیامت کا امتحان
9 - 34
گئے!  بعض ایسے ممالِک بھی ہیں جہاں قراٰن شریف پڑھنا تو دُور کی بات،  رکھنے ہی پر پابندی ہے۔ دشمنانِ اسلام کی طرف سے یہ سازِش کی جارہی ہے کہ ان مسلمانوں کے دلوں سے دین کی مَحبَّت نکال لو۔ بیشک یہ لوگ اپنے آپ کو مسلمان کہیں لیکن انکو اندر سے بالکل خالی کردو۔
کثرتِ اولاد ثروت پر غُرور
کیوں ہے اے ذیشان آخِر موت ہے
مُسلمان کو مُسلمان کب چھوڑا ہے؟ 
	ایک پاکستانی عالم کا کسی غیر مسلم مذہبی رہنُماسے جو مُکالمہ ہوا، اُسے اپنے انداز میں عرض کرتا ہوں : دورانِ گفتگو غیر مسلم رہنمانے بتایا کہ پاکستان میں ہمارے مذہب کی تبلیغ پر زرِ کثیرخرچ ہوتا ہے۔اُس عالم صاحِب نے پوچھا:  تم لوگوں نے اب تک کتنے فیصد مسلمانوں کا مذہب تبدیل کیا ہے ؟ اُس نے کہا:  بہت تھوڑوں کا۔ تو اُس عالم نے فاتِحانہ انداز میں کہا: اس کا مطلب یہ کہ تمہاری تحریکیں ہمارے ملک میں ناکام ہیں ۔ اِس پر وہ ہنس کرکہنے لگا: مولوی صاحِب!  یہ صحیح ہے کہ مسلمانوں کی زیادہ تعدادکو ہم مذہب بنانے پر ہمیں کامیابی حاصِل نہیں ہوئی لیکن یہ بھی تو دیکھو کہ ہم نے مسلمان کو عملی طورپر مسلمان کب چھوڑا ہے؟ کیا آپ کلین شَیو اور پینٹ شرٹ میں کَسے کسائے مسلم اورغیر مسلم میں امتیاز کرسکتے ہیں ؟   آپ کے ایک مَاڈَرن مسلما ن اور ایک غیر مسلم کو برابر برابر کھڑا کردیا جائے تو کیا آپ شناخت کرلیں گے کہ اِن میں مسلمان کون سا ہے؟ اس پر عالم صاحِب لا جواب ہوگئے! میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ حقیقت ہے کہ ہماری وَضع