Brailvi Books

قیامت کا امتحان
8 - 34
گھر کے باہر ایصالِ ثواب مگر اندر۔۔۔۔؟ 
	    ایک اسلامی بھائی نے مجھے مرکزُ الاولیاء لاہور کا یہ واقِعہ سنایا کہ ہمارا ایک رشتے دار مال کمانے پاکستان سے باہَر گیااور کما کما کر اُس نے رنگین T.V. اور V.C.R.گھربھیجا ، پھر خودجب وطن آیا، تواسکا انتقال ہوگیا۔ اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ میرا بڑا بھائی رشتے داری کے لحاظ سے مرحوم کے دسوَیں میں مرکزُ الاولیاء لاہور گیا۔جب گھر کے قریب پہنچا تو دیکھا کہ باہَر قراٰن خوانی ہورہی ہے اورفاتحہ کیلئے دیگیں پک رہی ہیں ۔جب گھر کے اندر گیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ مرحوم کے بیوی اوربچے V.C.R. پر فلم دیکھنے میں مشغو ل ہیں ! گھر کے باہَر ایصالِ ثواب اور مُردے کے گھر کے اندر اُسی کے لائے ہوئےV.C.R.پر اِرتکابِ گناہ ہورہا تھا! 
ایماں پہ موت بہتر او نفس! 
تیری ناپاک زندگی سے(حدائقِ بخشش شریف)
د ین سے دُور کیا جارہا ہے 
	اپنی اولاد سے مَحَبّت کرنے والو! اگر اپنے بچّوں کوفلمیں ڈرامے دیکھنے کیلئے T.V. اور V.C.R. لے کر دو گے تو شاید وہ تمہاری نَمازِ جنازہ بھی نہ پڑھ پائیں گے بلکہ قبر پر صحیح معنوں میں فاتِحہ بھی نہیں پڑھ سکیں گے۔جن کے پیشِ نظر قیامت کا امتحان ہوتا ہے اُن کا دل جلتا ہے کہ ہمارے دلوں میں اسلام کی جو تھوڑی بہت مَحبَّت ہے وہ بھی نکالی جا رہی ہے۔ دیکھئے !  ہسپانیہ (اسپین)جوکبھی اسلام کا مرکز تھا وہاں مسجِدوں پر تالے ڈالدئیے