Brailvi Books

قیامت کا امتحان
29 - 34
(برائے بالِغان) میں قراٰنِ پاک مفت سیکھئے اور ہر مہینے عاشقانِ رسول کے ساتھ کم ازکم تین دِن کے مَدَنی قافِلے میں سنّتوں بھراسفر کیجئے نیز روزانہ فکرِ مدینہ کر کے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے یہاں کے ذمّے دار کو جَمْع کروائیے۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں سفر اور مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کرکے ہر ماہ جمع کروانا اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کے لئے قِیامت کے امتِحان میں کامیابی کا ذَرِیعہ بنے گا۔
لوٹنے رحمتیں قافِلے میں چلو			پاؤ گے برکتیں قافِلے میں چلو
ہوں گی حل مشکلیں قافِلے میں چلو		دور ہوں آفتیں قافِلے میں چلو
       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت،   شَہَنْشاہِ نُبُوَّت،  مصطَفٰے جانِ رَحمت، شَمعِ بزمِ ہدایت ، نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنت نشان ہے:  جس نے میری سنت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ  جنت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔(اِبنِ عَساکِرج۹ص۳۴۳)
جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
سینہ تری سنت کا مدینہ بنے آقا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد