Brailvi Books

قیامت کا امتحان
28 - 34
 غفلت ہے ۔دنیا کے امتِحان کیلئے تو آج کل طلبہ رات بھر پڑھتے نیند آئے تو نیند کُشا (ANTI SLEEPING) گولیاں کھا کر بھی جاگتے اور اس کی تیّاری کرتے ہیں ،  مگر کیا قِیامت کے امتِحان کیلئے بھی ہم میں سے کسی نے کبھی کوئی رات جاگ کر عبادت میں بسر کی؟ دنیا کے امتِحان میں کامیابی کیلئے پابندی سے روزانہ اسکو ل اور کالج کا رُخ کرتے ہیں ،  کیا قِیامت کے امتِحان میں کامیابی کے لئے صِرف ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتِماع میں لگا تار شرکت کرتے ہیں ؟   دنیا کے امتِحان کی تیّاری کیلئے بعض طلبہ ٹیوٹر کی خدمات حاصِل کرتے ہیں ، تو بعض اکیڈمی یا ٹیوشن سینٹر جائن (Join) کرتے ہیں ، کیا قِیامت کے اِمتِحان کی تیّاری کیلئے سنتوں بھرے مَدَنی ماحو ل اور عاشِقانِ رسول کی صحبت اختیار کی؟ دُنیوی ترقّی کیلئے اعلیٰ تعلیم(Higher Education) حاصِل کرنے کیلئے دوسرے شہروں بلکہ دوسرے ملکوں تک کا سفر اختیار کرتے ہیں کیا آخِرت کی ترقّی اور قِیامت کے امتِحان کی تیّاری کے لئے بھی کبھی دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربِیَّت کے مَدَنی قافِلے میں سفر کیا؟   تو اے صرف دنیا کے امتِحان کے لئے ہی کوشِش کرنے والے اسلامی بھائیو! قِیامت کے امتِحان کی بھی تیّاری شروع کردیجئے کہ جس کا کامیاب جنّت کی ہمیشہ رہنے والی نعمتیں پائے گا جبکہ اس کا ناکام جہنّم کی آگ میں جلایاجائے گا۔قِیامت کے امتِحان کی تیّاری میں آسانی کیلئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں لازِمی شرکت کیجئے ،  اپنے عَلاقے میں را ت کو مدرَسۃُ المدینہ