Brailvi Books

قیامت کا امتحان
25 - 34
پہاڑ پر اگر مارا جائے تو خاک ہو جائے،  اُس ہتوڑے سے اُس کو مارتے رہیں گے۔ نیز سانپ اور بچھو اسے عذاب پہنچاتے رہیں گے،  نیز اعمال اپنے مناسب شکل پر متشکل ہو کر کتّا یا بھیڑیا یا اور شکل کے بن کر اُس کو ایذا پہنچائیں گے۔(بہارِشریعت ج۱ ص ۱۰ ا۔ ۱۱۱)
آج مچھّر کا بھی ڈنک آہ!  سہا جاتا نہیں 
قبر میں بچھّو کے ڈنک کیسے سہے گا بھائی؟ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دولتِ دُنیا کو اپنا سب کچھ سمجھ بیٹھنا دانشمندی نہیں ،  یہ یادِ الٰہی سے غفلت کا باعِث نہیں بننی چاہئے،  ایمان والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے پارہ28 کی آیت نمبر 9 میں ارشاد فرماتا ہے: 
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِۚ-
ترجَمۂ کنزالایمان:   اے ایمان والو!   تمہارے مال نہ تمہاری اولاد کوئی چیز تمہیں  کے ذِکر سے غافِل نہ کرے ۔
یہ نہ کہنا کہ کوئی سمجھانے والانہیں ملا
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  رزقِ حلال کی طلب میں ہرگز ایسی مصروفیّت مت رکھئے جو نَمازوں سے غافِل کردے اگر خدانخواستہ حرام روزی اورسودی کارو بار کا سلسلہ ہو  تو اسے چھوڑ دیجئے،  رشوت کا لین دَین ترک کر دیجئے،  دیکھئے!  مرنے کے بعد یہ نہ کہنا کہ ہمیں کوئی سمجھانے والا نہیں ملا تھا۔ طرح طرح کے گناہوں میں رچے بسے رہنے والوں کو