Brailvi Books

قیامت کا امتحان
23 - 34
چومنے والو! جب سرکارِ مدینہ جلوہ دکھا کر واپَس تشریف لے جانے لگیں گے تو بے قرار ہوکر بے ساختہ زَبان پر جاری ہوجائیگا: 
دل بھی پیاسا نظر بھی ہے پیاسی	کیا ہے ایسی بھی جانے کی جلدی
ٹھہرو ٹھہرو ذرا جانِ عالم! 	ہم نے جی بھر کے دیکھا نہیں ہے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  آخِری سُوال کاجواب دینے کے بعد جہنَّم کی کِھڑکی کھلے گی اور معاً ( یعنی فوراً ) بند ہوجائے گی اور جنّت کی کِھڑکی کُھلے گی اور کہا جائیگا:  اگرتُو نے دُرُ ست جوا بات نہ د ئیے ہوتے تو تیرے لئے وہ دوز خ کی کِھڑکی تھی ۔یہ سن کراُسے خوشی بالائے خوشی ہوگی، اب جنّتی کفن ہوگا،  جنّتی بچھونا ہوگا، قبر تاحدِّنظر وَسیع ہوگی اور مزے ہی مزے ہونگے ۔
قبر میں لہرائیں گے تاحشر چشمے نور کے
جلوہ فرما ہوگی جب طَلعت کی(حدائق بخشش)
جواباتِ قبر میں ناکامی کے اساب
	خدانخواستہنَمازیں ضائِع کرتے رہے،  جھوٹ بولتے رہے، غیبت کرتے رہے،  حرام روزی کماتے رہے، فلمیں ڈِرامے دیکھتے دِکھاتے اورگانے باجے سنتے سناتے رہے،  مسلمانو ں کا دل دُکھاتے رہے،  اگر ربّ عَزَّوَجَلَّ ناراض ہوگیااور اس کے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ روٹھ گئے ، اگر گناہوں کی نحوست کے باعث مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ ایمان