Brailvi Books

قیامت کا امتحان
15 - 34
مجھے پیارا وہ لگتا ہے،  مجھے میٹھا وہ لگتا ہے
عِمامہ سر پہ اور چِہرے پہ جو داڑھی سجاتا ہے
نفس وشیطان کے خِلاف جہاد 
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کیسی چالاکی کے ساتھ اسلام کی جَڑوں کو کَھوکھلا کیا جارہا ہے۔ کیا ہم کچھ نہیں کرسکتے؟ کیوں نہیں کرسکتے ! دل تو جلا سکتے ہیں ، اور اس طرح ثواب تو کما سکتے ہیں ،  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نفس و شیطا ن کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی ۔
سنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں 
نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے
داڑھی منڈانا حرام ہے
       میرے آقا اعلیٰ حضرت ،  اِمامِ اَہلسنّت، مو لاناشاہ امام اَحمد رضا خان نے اپنے رسالے ’’  لَمْعَۃُ الضُّحٰی فی اِعْفاءِ اللُّحٰی ‘‘  میں آیاتِ مقدّسہ،  احادیثِ مبارکہ اور بزرگانِ دینکے اقوالِ شریفہ کی روشنی میں داڑھی بڑھانا واجِب اور مُونڈنا یا کتروا کر ایک مٹھی سے کم کردینا حرام ثابت کیا ہے۔ داڑھی رکھنے کی اَہمِّیّت پر مکتبۃُ المدینہ کے رسالے کالے بچھو (24صفحات)کا ضرور مُطالَعہ کیجئے۔ اگر خدانخواستہ  آپ نے داڑھی نہیں رکھی تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّتوبہ کرکے مَدَنی چہرے والے بن جائیں گے۔