Brailvi Books

قسم کے بارے میں مدنی پھول
40 - 41
 واپَس نہ آجائے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّچند دنوں  بعد کچھ اِس طرح فون آیا کہ   ’’ تربیّتی کورس اور فیضانِ مدینہ میں  بَہُت مزا آرہا ہے ، فیضانِ مدینہ میں  ایسا لگتا ہے کہ مدینۂ منوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماًسے براہِ راست فیض آ رہا ہے، میں  نے اپنے تمام گناہوں  سے توبہ کر لی ہے،  اب میں  باجماعت نَمازیں  ادا کررہا ہوں ،  سنّتیں  سیکھ رہا ہوں  اور مجھے بَہُت سُکون مل رہا ہے۔ ‘‘ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی تربیتی کورس سے واپَسی پر وہ واقِعی بالکل بدل چکا تھا۔ اُس کی حیرت انگیز تبدیلی سے سب گھر والے بلکہ سارا مَحَلّہ حیران تھا ۔ چِہرے پر نور برساتی داڑھی اورسر پرسبز عمامہ شریف کا تاج جگمگا رہا تھا۔ اُس نے آ تے ہی گھر والوں  پر بھی اِنفِرادی کوشِش شُروع کردی جس کی بَرَکت سے والِد صاحِب نے چِہرے پر داڑھی اور سر پر عمامہ شریف کا تاج سجالیا اور پابندی سے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اِجتِماع میں  شرکت فرمانے لگے۔ والِدَۂ محترمہ   ’’ درسِ نِظامی ‘‘ اوربہن   ’’ شریعت کورس ‘‘ کرنے کیلئے کمر بَستہ ہو گئیں ۔اُس نوجوان کے والِد صاحِب نے مبلِّغ دعوتِ اسلامی کو کچھ اِس طرح بتایا کہ میں  دعوتِ اسلامی والوں  کیلئے بَرَکت کی دُعا کرتا ہوں  ، خُصوصاً ان کیلئے جنہوں  نے میرے بیٹے پَر   ’’ اِنفِرادی کوشِش ‘‘ کی اور63دن کے مَدَنی تربیتی کورس میں  ہاتھوں  ہاتھ لے گئے کیونکہ ہم اِس کی عادَتوں  سے بَہُت پریشان تھے،  اس کی والِدہ تو اتنی بیزار ہوچکی تھی کہ ایک دن جذبات سے مغلوب ہو کرکیڑے مکوڑے مارنے کی دوائی اُٹھا لائی کہ یا تو میں  کھاکر مرجاؤں  گی یااس کو کِھلا کر ماردوں  گی ۔ اب اس کی والِدہ رو رو کر دعائیں  دیتی ہیں  کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی والوں  کو سلامت رکھے کہ ان کی کوششوں