Brailvi Books

قسم کے بارے میں مدنی پھول
39 - 41
تُو جھوٹی قَسَم سے بچا یا الٰہی
مجھے سچ کا عادی بنا یا الٰہی! 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
واہ کیا بات ہے مَدَنی تربیّتی کورس کی! 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  جھوٹی قسموں  سے توبہ کا جذبہ پانے ، بات بات پر قسم کھانے کی خصلت مِٹانے،  ضروری دینی معلومات پانے اور سنّتوں  پر عمل کی عادت بنانے کے لئے   ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کے مَدَنی ماحول میں  63دن کا مَدَنی تربیتی کورس کروایا جاتا ہے ،  جس سے بن پڑے وہ یہ مفید ترین مَدَنی تربیتی کورس ضَرور کرے ، آپ کی ترغیب وتحریص  (تَح۔ رِیص )  کے لئے ایک مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے ،  چنانچِہ ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے:  ہمارے عَلا قے کا ایک نوجوان جو کہ والِدَین کا اِکلوتا (یعنی ایک ہی)  بیٹا تھا،  غَلَط صحبت کے سبب چَرَس کا عادی بن گیا،  گھر سے باہَر رَہنا اس کا معمول تھا ،  والِد صاحِب اکثر اُس کو قبرِستان جا کر چرسیوں  کے درمیان سے اُٹھا کرگھر لاتے ۔ تمام گھر والے اُس کے سبب پریشان تھے ۔ ایک دن ایک اسلامی بھائی نے اُس نوجوان پر اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اُسے مَدَنی تربیتی کورس کرنے کی ترغیب دی ، خوش قسمتی سے اُس نے ہامی بھر لی اور تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  آگیا۔ گھر میں  خوشی کی لہر دوڑ گئی! سبھی گھروالے دُعا کررہے تھے کہ یہ نیک بن جائے مگر اب بھی ڈرے ہوئے تھے کہ کہیں  یہ