ہے کہ ہُنُوز (یعنی ابھی تک) وہ چیز فقیر کے پاس باقی ہو تو نیّت کام کرے گی ورنہ نہیں ۔
(حاشیۃُ الطّحطاوی علی الدّرالمختارج۲ص ۱۹۸)
{5} رَمَضان میں اگر کَفَّارے کا کھانا کھلانا چاہتاہے تو شام اورسَحری دونوں وَقت کھلائے یا ایک مِسکین کو 20 دن شام کا کھانا کھلائے۔ (الجوھرۃ النیرہ ص ۲۵۳)
کفَّارے میں تین روزوں کی اجازت کی صورت
{6} اگر غلام آزاد کرنے یا10مِسکین کو کھانا یا کپڑے دینے پر قادِر نہ ہو توپے دَرپے (یعنی لگا تار) تین روزے رکھے۔ (اَیضاً)
کَفّارہ ادا کرتے وَقت کی حیثیت کا اعتبار ہے کہ روزے رکھے یا۔۔۔
{7} عاجِز (یعنی مجبور) ہونا اُس وَقت کامُعتَبر ہے جب کفّارہ ادا کرنا چاہتا ہے مَثَلاً جس وَقت قسم توڑی تھی اُس وَقت مالدار تھا مگر کفّارہ ادا کرنے کے وَقت (مالی اِعتِبار سے) مُحتاج ہے تو روزے سے کَفَّارہ ادا کرسکتا ہے اور اگر (قسم) توڑنے کے وَقت مُفلِس (و مسکین) تھا اور اب (کفّارہ ادا کرنے کے وقت ) مالدار ہے تو روزے سے (کَفَّارہ) نہیں ادا کرسکتا۔ (الجوھرۃ النیرہ ص ۲۵۳وغیرہا)
کَفّارے کے تینوں روزے پے در پے ہونا ضَروری ہیں
{8} ایک ساتھ (اگر) تین روزے نہ رکھے یعنی درمِیان میں فاصِلہ کردیا تو کفّارہ ادا نہ ہوا اگرچِہ کسی مجبوری کے سبب ناغہ ہوا ہو، یہاں تک کہ عورت کو اگرحَیض آگیا تو