Brailvi Books

قسم کے بارے میں مدنی پھول
33 - 41
قَسَم کا کفَّارہ
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ ترجَمے والے پاکیزہ قراٰن ،  ’’  کنزُالایمان مَع خزائنُ العرفان ‘‘ صَفْحَہ235پرپارہ 7 سُوْرَۃُالْمَائِدَہکی آیت نمبر 89میں  ارشادِ ربُّ العباد ہے: 
لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَ فَكَفَّارَتُهٗۤ اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسٰكِیْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَهْلِیْكُمْ اَوْ كِسْوَتُهُمْ اَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍؕ-فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَةِ اَیَّامٍؕ- ذٰلِكَ كَفَّارَةُ اَیْمَانِكُمْ اِذَا حَلَفْتُمْؕ-وَ احْفَظُوْۤا اَیْمَانَكُمْؕ-كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ (۸۹)   (پارہ ۷،  المائدۃ  آیت۸۹) 
ترجَمۂ کنزالایمان:  اللہ تمہیں  نہیں  پکڑتا تمہاری غلط فہمی کی قسموں  پر ہاں  ان قسموں  پر گرفت فرماتا ہے جنہیں  تم نے مضبوط کیا،  تو ایسی قسم کا بدلہ دس مسکینوں  کو کھانا دینا اپنے گھر والوں  کو جو کھلاتے ہو اس کے اوسط میں  سے یا اِنہیں  کپڑے دینا یا ایک بَردَہ (غلام)  آزاد کرنا،  تو جو ان میں  سے کچھ نہ پائے تو تین دن کے روزے یہ بدلہ ہے تمہاری قسموں  کا،  جب قسم کھاؤ اوراپنی قسموں کی حفاظت کرو۔ اسی طرح اللہ تم سے اپنی آیتیں  بیان فرماتا ہے کہ کہیں  تم احسان مانو ۔ 
  ’’  یا رَحمۃً لِّلعٰلَمِین  ‘‘ کے تیرہ حُرُوف کی 
نسبت سے قَسم  کے کَفّارے کے13مَدَنی پھول
کَفّارے کیلئے قَسم کی شَرائط
	 {1}  قسم کے لیے چند شَرطیں  ہیں ،  کہ اگر وہ نہ ہوں  تو کفّارہ نہیں ۔ قسم کھانے