Brailvi Books

قسم کے بارے میں مدنی پھول
30 - 41
قسم کی حفاظت کیجئے
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ ترجَمے والے پاکیزہ قراٰن ،  ’’  کنزالایمان مَع خزائن العرفان ‘‘ صَفْحَہ516 تا 517 پر پارہ 14 سُوْرَۃُ النَّحَلآیت نمبر 91میں  ارشادِ ربُّ العِباد ہے: 
وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ اِذَا عٰهَدْتُّمْ وَ لَا تَنْقُضُوا الْاَیْمَانَ بَعْدَ تَوْكِیْدِهَا وَ قَدْ جَعَلْتُمُ اللّٰهَ عَلَیْكُمْ كَفِیْلًاؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ (۹۱) ترجَمۂ کنزالایمان: اور کا عہد پورا کرو جب قول باندھو اور قسمیں  مضبوط کر کے نہ توڑو اور تم اللہ کواپنے اوپر ضامِن کر چکے ہو،  بیشک اللہ تمہارے کام جانتا ہے۔
اورپارہ 7 سُوْرَۃُالْمَائِدَہکی آیت 89میں اللہ عَزَّ وَجَلَّفرماتا ہے: 
وَ احْفَظُوْۤا اَیْمَانَكُمْؕ-ترجَمۂ کنزالایمان: اوراپنی قسموں کی حفاظت کرو۔
	صدرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِیتفسیر ’’ خزائنُ العرفان ‘‘ میں  اس آیت کے تَحت لکھتے ہیں : یعنی انہیں  پورا کرو اگر اس میں  شَرعاً کوئی حرج نہ ہو اور یہ بھی حفاظت ہے کہ قَسمکھانے کی عادت ترک کی جائے ۔
بہتر کام کرنے کے لئے قَسَم توڑنا
	حضرتِ سیِّدُناعَدی بن حاتِم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں  کہ میرے پاس ایک شخص 100 دِرہَم مانگنے آیا ، میں  نے ناراض ہوتے ہوئے کہا :  تم مجھ سے صِرف 100دِرہَم مانگ رہے ہو حالانکہ میں  حاتِم (طائی)  کا بیٹا ہوں ، اللہکی قسم!  میں  تمہیں  نہیں