بدلنے والے کی) یا ’’وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدہٖ ‘‘ (یعنی قسم اُس کی جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے) کے الفاظ کے ساتھ قسم ارشاد فرمایا کرتے تھے جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا ابنِ عمر (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا) سے روایت ہے کہ رسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَزیادہ تر جو قسم ارشاد فرماتے تھے وہ یہ تھی: وَمُقَلِّبِ القُلُوب یعنی قسم ہے دلوں کو بدلنے والے کی ۔ ( بُخاری ج۴ ص۲۷۸ حدیث۶۶۱۷)
حُضُور صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی قَسَم کھانا
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 561صَفحات پر مشتمل کتاب ’’ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ‘‘ کے صَفْحَہ 528پر ہے کہ میرے آقااعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت ، مولاناشاہ اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنسے عرض کی گئی: حُضُور (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کی قسم کھا کر خِلَا ف کرنے سے کفَّارہ لازم آئے گا یا نہیں ؟ تو فرمایا: نہیں ۔ (فتاوٰی عالمگیریج۲ص۵۱)
باپ کی قَسَم کھانا کیسا؟
اللہ عَزَّ وَجَلَّکے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرتِ سیِّدُنا عمرفاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکوسُواری پر چلتے ہوئے مُلاحَظہ فرمایاجبکہ آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاپنے باپ کی قسم کھارہے تھے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّتم کو باپ کی قسم کھانے سے مَنع کرتا ہے، جوشَخص قَسَم