Brailvi Books

قسم کے بارے میں مدنی پھول
23 - 41
 اُسے کون حرام کرسکے ؟مگر (جس چیز کو اپنے اُوپر حرام کیا) اُس کے بَرَتنے  (بَ۔رَت۔نے یعنی استِعمال کرنے ) سے کفّارہ لازِم آئیگا یعنی یہ بھی قسم ہے۔  (تَبیِینُ الحقائق ج ۳ص ۴۳۶)  تجھ سے بات کرنا حرام ہے یہ (بھی)  یَمین (یَ۔مِین۔یعنی قسم) ہے۔ بات کرے گا تو کفّارہ لازِم ہوگا۔    (فتاوٰی عالمگیریج ۲ ص ۵۸) 
غیرِ خُدا کی قَسَم ’’  قَسَم ‘‘ نہیں 
	  {10} غیرِخدا کی قسم،    ’’ قسم  ‘‘ نہیں  مَثَلاً تمہاری قسم۔ اپنی قسم۔ تمہاری جان کی قسم ۔اپنی جان کی قسم۔ تمہارے سرکی قسم۔ اپنے سرکی قسم۔ آنکھوں  کی قسم۔ جوانی کی قسم۔ ماں باپ کی قسم۔ اولادکی قسم۔ مذہب کی قسم۔ دین کی قسم۔ علم کی قسم۔ کعبے کی قسم۔ عرشِ اِلٰہی کی قسم۔ رَسُولُ اللہ کی قسم۔					   (ایضاًص۵۱) 
 {11}  خدا ورسول کی قسم یہ کام نہ کروں  گا یہ قسم نہیں ۔  (ایضاًص۵۷، ۵۸) 
 {12}  اگر یہ کام کروں  تو کافِروں  سے بدتر ہوجاؤں   (کہا) تو (یہ)  قسم ہے اور اگر کہا کہ یہ کام کرے  (یعنی کروں ) تو کافر کو اِس (یعنی مجھ)  پرشَرَف  ہو (یعنی فضیلت ہو)  تو قسم نہیں ۔ (ایضاًص۵۸) 
دوسرے کے قَسَم دلانے سے قَسَم نہیں  ہوتی
 {13}  دوسرے کے قسم دِلانے سے قسم نہیں  ہوتی مَثَلاً کہا : تمہیں  خدا کی قسم یہ کام کردو۔ تو اِس کہنے سے (جس سے کہا)  اُس پر قسم نہ ہوئی یعنی نہ کرنے سے کفّارہ لازِم