Brailvi Books

قسم کے بارے میں مدنی پھول
14 - 41
  تھما ہوا طوفان آنکھوں  کے ذَرِیعے اُمنڈآیا اوروہ دہاڑیں  مار مار کر رونے لگا۔ خلیفہ نے کہا:  بھئی آخِر پتا بھی تو چلے کہ تمہار ا گناہ کیاہے!  اِس پر اُس  نے کہا: حُضُور! مجھے آپ کو بتاتے ہوئے بے حد نَدامت ہورہی ہے تاہم عَرض کئے دیتاہوں ،  شاید میری تَوبہ کی کوئی صورت نکل آئے۔یہ کہہ کر اُس نے اپنی داستانِ وَحشَت نشان سنانی شُروع کی۔ کہنے لگا: عالی جاہ!  میں  ایک کفن چور ہوں ، آج رات میں  نے پانچ قبروں  سے عبرت حاصل کی اور توبہ پر آمادہ ہوا۔پھر اُس نے پانچ قبروں  کے عبرتناک اَحوال سنائے ،  ایک قَبْر کا حال سناتے ہوئے اُس نے کہا: کفن چُرانے کی غَرَض سے میں نے جب دوسری قَبْر کھودی تو ایک دل ہِلادینے والا منظر میری آنکھوں  کے سامنے تھا!  کیا دیکھتا ہوں  کہ مُردے کا منہ خِنزیر جیساہوچکا ہے اوروہ طَوق وزَنجیر میں جکڑا ہوا ہے ۔ غیب سے آوازآئی :  یہ جھوٹی قسمیں  کھاتا اور حرام روزی کماتا تھا۔  
   ( ماخُوذ اَز تذکرۃ الواعظین  ص۶۱۲) 
دل پر سیاہ نُکتہ
	 خاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،  رَحمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:  ’’ جو شخص قسم کھائے اور اس میں  مچھر کے پَرکے برابر جھوٹ ملا دے تو وہ ’’  قسم ‘‘ تایومِ قِیامت اُس کے دل پر ( سیاہ)  نکتہ بن جائے گی۔ ‘‘   (اِتحافُ السّادَۃ للزّبیدی ج۹ ص۲۴۹)  
قَسَم صِرف سچّی ہی کھائی جائے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  لرز جایئے!  کانپ اٹھئے ! !  یقینا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا عذاب