Brailvi Books

قسم کے بارے میں مدنی پھول
11 - 41
اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دولت سَرائے اقدس میں  تشریف فرماتھے ، حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:  اِس وَقت ایک آدَمی آئے گا جس کا دل نہایت سخت اور شیطان کی آنکھوں  سے دیکھتا ہے ،  تھوڑی ہی دیر بعد  عبداللّٰہ بن نَبْتَل آیا ،  اس کی آنکھیں  نیلی تھیں  ،  حُضُور سیّدِ ِعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس سے فرمایا : تو اور تیرے ساتھی کیوں  ہمیں  گالیاں  دیتے ہیں ؟ وہ قسم کھا گیا کہ ایسا نہیں  کرتا اور اپنے یاروں  کو لے آیا،  انہوں  نے بھی قسم کھائی کہ ہم نے آپ کو گالی نہیں  دی ،  اس پر یہ آیتِ کریمہ نازِل ہوئی : 
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْؕ-مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَ لَا مِنْهُمْۙ-وَ یَحْلِفُوْنَ عَلَى الْكَذِبِ وَهُمْ یَعْلَمُوْنَ (۱۴)   (پ۲۸، مجادلہ: ۱۴) 
ترجَمۂ کنزالایمان:  کیا تم نے انہیں  نہ دیکھا جو ایسوں  کے دوست ہوئے جن پر اللہ کا غَضَب ہے ،  وہ نہ تم میں  سے نہ ان میں  سے ، وہ دانِستہ جھوٹی قسم کھاتے ہیں  ۔  (خزائن العرفان) 
جہنَّم میں  لے جانے کا حُکم ہوگا
	  منقول ہے کہ قِیامت کے دن ایک شخص کو اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں  کھڑا کیا جائے گا، اللہ عَزَّ وَجَلَّاُسے جہنَّم میں  لے جانے کا حکم فرمائے گا۔ وہ عَرض کرے گا:  یَااللہ عَزَّ وَجَلَّ!  مجھے کس لئے جہنَّم میں  بھیجا جارہاہے ؟ارشادہوگا :  نَمازوں  کو ان کا وقت گزار کر پڑھنے اورمیرے نام کی جھوٹی قسمیں  کھانے کی وجہ سے ۔   (مُکاشَفَۃُ الْقُلو ب ص۱۸۹)