Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
89 - 263
مسئلہ۳۴:  کل پانی نکالنے کایہ مطلب ہے کہ اتنا پانی نکال لیا جائے کہ اب ڈول ڈالیں تو آدھا بھی نہ بھرے، اس کی مٹی نکالنے کی ضرورت نہیں نہ دیوار دھونے کی ضرورت ہے کہ وہ پاک ہوگئی ۔
مسئلہ۳۵:  یہ جوحکم دیاگیاکہ اتنااتناپانی نکالا جائے اس کایہ مطلب ہے کہ وہ چیز جو کنویں میں گری پہلے نکال لیں پھر اتنا پانی نکالیں اگر وہ چیز اسی میں پڑی رہی تو کتنا ہی پانی نکالیں بے کار ہے۔
مسئلہ۳۶:  جس کنویں کا ڈول مقرر ہے، ڈول کی گنتی اسی ڈول سے کی جائے چاہے چھوٹا ہو یا بڑا اور اگر اس کنویں کا کوئی خاص ڈول مقرر نہیں تو اتنا بڑا ڈول کہ جس میں ایک صاع  ( 1)  پانی آجائے۔  
مسئلہ۳۷:  ڈول بھرا ہوا نکالنا ضروری نہیں اگر کچھ پانی چھلک کر گر گیا یا ٹپک گیا مگرجتنا بچا وہ آدھے سے زیادہ ہے تو وہ پورا ہی ڈول گنا جائے گا۔
مسئلہ۳۸:  چھوٹے بڑے مختلف ڈولوں سے پانی نکالا تو حساب کرکے ایک صاع فی ڈول یا مقرر ڈول کے برابر کرلیں ۔
مسئلہ۳۹:  جس کنویں کا پانی ناپاک ہوگیا اس میں سے جتنا پانی نکالنے کا حکم ہے اتنا نکال لیا گیا تو اب وہ رسی ڈول جس سے پانی نکالا ہے پاک ہوگیا دھونے کی ضرورت نہیں ۔ 
مسئلہ۴۰:  جو کنواں ایسا ہے کہ اس کا پانی ٹوٹتا ہی نہیں چاہے کتنا ہی پانی نکالیں ، اگر اس میں نجاست پڑ گئی یا اس میں کوئی ایسا جانور مر گیا جس میں کل پانی نکالنے کا حکم ہے تو ایسی 



________________________________
1 -      انگریزی روپیہ جس کا اَسی 80 کا سیر ہوتا ہے اس روپیہ سے تین سو اکیاون351 بھر یعنی چار سیرچھ چھٹانک ایک روپیہ بھر ایک صاع ہوتا ہے۔ بہار شریعت وفتاویٰ رضویہ (بہارشریعت،حصہ۵، ۱/۹۳۹)  (۱۲منہ)