Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
80 - 263
 تو غسل واجب نہیں ہاں وضو ٹوٹ جائے گا۔
مسئلہ۴:  جمعہ، عید، بقر عید کے لیے اور عرفہ کے دن اور احرام باندھنے کے وقت نہانا سنت ہے۔ 
بے غسل کیا کام کرسکتا ہے اور کیا نہیں ؟ 
	جس کو نہانے کی ضرورت ہو اُس کو مسجد میں جانا، طواف کرنا اور قرآنِ مجید چھونا اگرچہ اس کا سادہ حاشیہ یا جلد ہی کیوں نہ ہو   (ہدایہ، عالمگیری) بے چھوئے دیکھ کر یا زبانی پڑھنا یا کسی آیت کا لکھنا یا انگوٹھی چھونا یا پہننا جس پر حرف مقطعات ہوں یہ سب حرام ہے۔
مسئلہ۵:  اگر قرآن شریف جزدان میں ہو یا رومال وغیرہ کسی الگ کپڑے میں لپٹا ہو تو اُس پرسے ہاتھ لگانے میں حرج نہیں ۔   (ہدایہ وعالمگیری)  
مسئلہ۶:  اگر قرآن شریف کی آیت قرآن کی نیت سے نہ پڑھی تو حرج نہیں ، جیسے تبرک کے لیے بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھی یا شکر کے لیے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن  یا مصیبت و پریشانی میں اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا ٓاِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھی یا ثناء کی نیت سے سورۂ فاتحہ یا آیۃ الکرسی یا ایسی ہی کوئی آیت پڑھی تو کچھ حرج نہیں جب کہ قرآن پڑھنے کی نیت نہ ہو۔
                                                                                                   (عالمگیری وغیرہ)  
مسئلہ۷: بے وضو کو قرآنِ مجید یا اس کی کسی آیت کا چھونا حرام ہے بے چھوئے دیکھ کر یا زبانی پڑھے تو کوئی حرج نہیں ۔
مسئلہ۸:  قرآنِ مجید دیکھنے میں ان سب پر کچھ حرج نہیں اگرچہ حرف پر نظر پڑے اور الفاظ سمجھ میں آجائیں اور خیال میں پڑھتے جائیں ۔