Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
77 - 263
مسئلہ۱۲: وضو کے بیچ میں وضو ٹوٹ گیا پھر سے وضو کرے حتی کہ اگر چلو میں پانی لیا ہو پھر ہوا نکلی یہ پانی بے کار ہوگیا اس سے کوئی عضو نہ دُھوئے۔ 
غسل کا طریقہ 
	غسل کی نیت کرکے پہلے دونوں ہاتھ گٹوں تک تین مرتبہ دھوئے پھر استنجے کی جگہ دھوئے، خواہ نجاست لگی ہو یا نہ لگی ہو پھر بدن پر جہاں کہیں نجاست لگی ہو ، اس کو دھوئے پھر نماز کے ایسا وضو کرے مگر پاؤں نہ دھوئے ہاں ا گر چوکی یا تختے یا پتھر پر نہائے تو پاؤں بھی دھولے، پھربدن پر تیل کی طرح پانی چپڑ لے پھر تین مرتبہ داہنے مونڈھے پر پانی بہائے پھر بائیں مونڈھے پر تین بار پھر سر پر اور تمام بدن پر تین بار پھر نہانے کی جگہ سے الگ ہوجائے اگر وضو کرنے میں پاؤں نہیں دھوئے تھے تو اب دھولے اور نہانے میں قبلہ رخ نہ ہو اور تمام بدن پر ہاتھ پھیرلے اور ملے اور ایسی جگہ نہائے کہ کوئی نہ دیکھے اور اگر یہ نہ ہوسکے تو ناف سے گھٹنے تک کے اعضاء کا ستر تو ضروری ہے، اگر اتنا بھی ممکن نہ ہو تو تیمم کرے اور نہانے میں کسی قسم کا کلام نہ کرے، نہ کوئی دعا پڑھے۔ بعد نہانے کے رومال سے بدن پونچھ ڈالے تو حرج نہیں ۔  (1) 
مسئلہ۱:  احتیاط کی جگہ ننگا نہانے میں حرج نہیں ، عورتوں کو بہت زیادہ اِحتیاط کی ضرورت ہے، حتی کہ عورتوں کو بیٹھ کر نہانا بہتر ہے نہانے کے بعد فورا ًکپڑا پہن لے، وضو میں جو باتیں سنت اور مستحب ہیں وہی غسل میں بھی ہیں سوا اس کے کہ ننگا نہاتا ہو تو قبلہ کو منہ نہ کرے اور



________________________________
1 -      والتمسح  بالمندیل  بعد الوضوء  و الغسل لا بأس بہ۔  ( بزازیہ)   (۱۲منہ)  (الفتاوی البزازیۃ، کتاب الطہارۃ،الفصل التاسع فی الحظروالاباحۃ،۱/ ۲۴ہامش’’ الہندیۃ ‘‘ )