Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
42 - 263
حضرت عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام  کا آسمان سے اُ ترنا
	جب دجال ساری دنیا میں پھر پھرا کر ملک شام کو جائے گا اس وقت حضرتِ عیسیعَلَیْہِ السَّلَام  دمشق کی جامع مسجد کے پوربی مینار ( 1)  پر آسمان سے اُتریں گے، یہ صبح کا وقت ہوگا فجر کی نماز کے لیے اِقامت ہوچکی ہوگی، حضرت عیسٰیعَلَیْہِ السَّلَام حضرت اما م مہدی  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کو امامت کا حکم دیں گے، حضرت امام مہدی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ نماز پڑھائیں گے۔ دَجال ملعون حضرت عیسی عَلَیْہِ السَّلَام  کی سانس کی خوشبو سے پگھلنا شروع ہوگا، جیسے پانی سے نمک گھلتا ہے اور آپ کی سانس کی خوشبو وہاں تک جائے گی جہاں تک نگاہ پہنچتی ہے، دَجال بھاگے گا آپ اُس کا پیچھا کریں گے اور اس کی پیٹھ میں نیزہ ماریں گے اس سے وہ واصل جہنم ہوگا پھر حضرت عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام  صلیب توڑیں گے، خنزیر کو قتل کریں گے جتنے یہودی عیسائی بچے رہے ہوں گے وہ آپ پرایمان لائیں گے، اس وقت تمام جہان میں دین ایک دین اسلام ہوگا اور مذہب ایک مذہب اہل سنت کا۔ بچے سانپ سے کھیلیں گے شیر اوربکری ایک ساتھ چریں گے، آپ نکاح کریں گے اولاد بھی ہوگی چالیس برس رہیں گے اور بعد ِوفات روضہ انور میں دفن ہوں گے۔ 
حضرت امام مہدی    (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) کا ظاہر ہونا 
	حصرت امام مہد ی  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ آپ حضورعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد میں حسنی سید ہوں گے، آپ امام ومجتہد  ہوں گے قیامت کے قریب جب تمام دنیا میں کفر پھیل جائے گا اور



________________________________
1 -      مشرقی مینار