Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
39 - 263
 {۱}  خسف یعنی تین جگہ آدمی زمین میں دھنس جائیں گے،پورب  ( 1) میں پچھم   (2 ) میں اور عرب میں ۔
 {۲}  علم دین اُٹھ جائے گا، یعنی علماء اُٹھالیے جائیں گے۔
 {۳}  جہالت کی کثرت ہوگی۔
 {۴}   شراب اور زنا کی زیادتی ہوگی اور اس بے حیائی کے ساتھ کہ جیسے گدھے جوڑا کھاتے  ہیں ۔ ( 3) 
 {۵}   مرد کم ہوں گے عورتیں زیادہ ہوں گی یہاں تک کہ ایک مرد کی سرپرستی میں پچاس عورتیں ہوں گی۔
 {۶}   مال کی زیادتی ہوگی۔
 {۷}   عرب میں کھیتی اور باغ اور نہریں ہوجائیں گی، نہر فرات   (4 ) اپنے خزانے کھول دے گی اور وہ سونے کے پہاڑ ہوں گے ۔
 {۸}   مرد اپنی عورت کے کہنے میں ہوگا، ماں باپ کی نہ سنے گا، دوستوں سے میل جول رہے گا اور ماں باپ سے جدائی۔
 {۹}   گانے بجانے کی کثرت ہوگی۔
 {۱۰}  اگلوں پر لوگ لعنت کریں گے اُن کو برا کہیں گے۔
 {۱۱}  بدکار اور نااہل سردار بنائے جائیں گے۔
 {۱۲}   ذلیل لوگ جن کے تن کو کپڑا نہ ملتا تھا وہ بڑے بڑے محلوں پر اِتر ائیں گے۔



________________________________
1 -      مشرق 	
2 -      مغرب	
3 -      جفتی کرتے ہیں۔	
4 -      عراق میں واقع ایک نہر