Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
38 - 263
کہیں ہواس سے وہیں سوال ہوگا اور وہیں عذاب پہنچے گا، یہاں تک کہ جسے شیر کھا گیا اس سے شیر کے پیٹ میں سوال ہوگا اور عذاب ثواب بھی وہیں ہوگا قبر کے عذاب و ثواب کا منکر گمراہ ہے۔
کن لوگوں کے بدن کو مٹی نہیں کھاسکتی ؟
مسئلہ:نبی، ولی، عالم دین، شہید، حافظ قرآن جو قران پر عمل بھی کرتا ہو اور جو منصب محبت پر فائز ہے، وہ جسم جس نے کبھی گناہ نہ کیا اور وہ جو ہر وقت درود شریف پڑھتا ہے ان کے بدن کو مٹی نہیں کھاسکتی، جو شخص انبیاء کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام  کو یہ کہے کہ  ’’  مر کے مٹی میں مل گئے ‘‘  وہ گمراہ بددین، خبیث، مرتکب ِتوہین ہے۔  (1 ) 
قیامت آنے کا حال اور اس کی نشانیاں 
	ایک دن تمام دنیا انسان حیوان جن فرشتے زمین آسمان اور جو کچھ ان میں ہے سب فنا ہو جائیں گے اللّٰہ  (عَزَّوَجَلَّ)   کے سوا کچھ باقی نہ رہے گا، اِسی کو قیامت آنا کہتے ہیں ۔قیامت آنے سے پہلے کچھ قیامت کی نشانیاں ظاہر ہوں گی،جن میں سے تھوڑی سی ہم یہاں لکھتے ہیں ۔



________________________________
1 -      حضرتِ شیخ عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ اپنی کتاب ’’سلوک اقرب السبلـ‘‘ میں لکھتے ہیں:باچندیں اختلافات و کثرت مذاہب کہ در علماء امت است یک کس را دریں مسئلہ خلافے نیست کہ آنحضرتصلی اللّٰہ علیہ وسلم بحقیقت حیات بے شائبہ مجاز و توہم تاویل دائم و باقی است  و بر اعمال امت حاضر و ناظر و مر طالبان حقیقت را و متوجہان آنحضرت را مفیض و مربی ۔ (۱۲منہ)