کرتا ہے اس کی بولی عوام جن اور انسانوں کے سوا حیوانات وغیرہ سنتے بھی ہیں ۔
قبر کا دبانا
دفن کے بعدقبر مردے کو دباتی ہے مومن کو اس طرح کہ جیسے ماں بچے کو اور کافر کو اِس طرح کہ اِدھر کی پسلیاں اُدھر ہوجاتی ہیں جب لوگ دفن کرکے لوٹتے ہیں مردہ اُن کے جوتوں کی آواز سنتا ہے۔
منکرنکیر کیسے ہیں ، کب آتے ہیں اور کیا سوال کرتے ہیں ؟
اس وقت منکر نکیر دو فرشتے زمین چیرتے ہوئے آتے ہیں اُن کی شکل بہت ڈرائونی ہوتی ہے، ان کا بدن کالا آنکھیں نیلی اور کالی بہت بڑی بڑی جن سے آگ کی طرح لپٹ نکلتی ہے، ان کے ڈراؤنے بال سر سے پاؤں تک ان کے دانت بڑے بڑے ہیں جن سے زمین چیرتے ہوئے آتے ہیں مردے کو جھنجھوڑتے ہیں اور جھڑک کر اُٹھاتے ہیں اور بہت سختی کے ساتھ بڑی کڑی آواز سے یہ تین سوال کرتے ہیں ۔
{۱} مَن رَبُّکَ یعنی تیرا رب کون ہے؟
{۲} مَا دِیْنُکَتیرا دین کیا ہے؟
{۳} مَا کُنْتَ تَقُوْلُ فِیْ ھٰذَا الرَّجُلاِن کے بارے میں تو کیا کہتا تھا؟
مردہ اگر مسلمان ہے تو پہلے سوال کا یہ جواب دے گا:رَبِّیَ اللّٰہ میرا رب اللّٰہ ہے اور دوسرے کا دِیْنِیَ الْاِسْلَام میر ا دین اسلام ہے اور تیسرے سوال کا جواب یہ دے گا: ھُوَ رَسُوْلُ اللّٰہ (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) یہ اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) کے رسول ہیں ۔ اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ)