مرنے کے بعد روح کہاں رہتی ہے؟
ایمان و عمل کے اعتبار سے ہر ایک روح کے لیے الگ جگہ مقرر ہے قیامت آنے تک وہیں رہے گی، کسی کی جگہ عرش کے نیچے ہے اور کسی کی اعلیٰ عِلِّیِّین (1) میں اور کسی کی زم زم شریف، کسی کی جگہ اُس کی قبر پر ہے اور کافروں کی روح قید رہتی ہے، کسی کی چاہ ِبرہوت (2) میں ، کسی کی سِجِّیْن (3) میں ، کسی کی اس کی مرگھٹ (4) یا قبر پر۔
کیا روح بھی مرتی ہے ؟
بہرحال روح مرتی یا مٹتی نہیں بلکہ باقی رہتی ہے اورجس حال میں بھی ہو اور جہاں کہیں بھی ہو اپنے بدن سے ایک طرح کا لگاؤ رکھتی ہے، بدن کی تکلیف سے اُسے بھی تکلیف ہوتی ہے اور بدن کے آرام سے آرام پاتی ہے جو کوئی قبر پر آئے اُسے دیکھتی پہچانتی ہے اس کی بات سنتی ہے اور مسلمان کی نسبت تو حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب مسلمان مرجاتا ہے تو اُس کی راہ کھول دی جاتی ہے جہاں چاہے جائے حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب (رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) لکھتے ہیں ’’ روح را قرب و بُعد مکانی یکساں است ‘‘ یعنی روح کے لیے کوئی جگہ دور یا نزدیک نہیں بلکہ سب جگہ برابر ہے۔
رُوح کی موت اور بعض اَحوال
جو یہ مانے کہ مرنے کے بعد روح مٹ جاتی ہے، وہ بد مذہب ہے۔ مردہ کلام بھی
________________________________
1 - جنت کے نہایت بلند و بالا مکانات
2 - یمن میں واقع ایک کنواں
3 - جہنم کی ایک وادی
4 - جہاں ہندو مردے جَلاتے ہیں۔