Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
32 - 263
جن کا بیان 
	جن آگ سے پیدا کیے گئے ہیں ، اِن میں بعض کو اللّٰہ  تعالیٰ نے یہ طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں ۔ شریر بدکار جن کو شیطان کہتے ہیں ، یہ آدمی کی طرح عقل اور روح اور جسم والے ہوتے ہیں کھاتے پیتے جیتے مرتے اور اولاد والے ہوتے ہیں ، ان میں کافر، مومن، سنی، بدمذہب ہر طرح کے ہوتے ہیں اِن میں بدکاروں کی تعداد بہ نسبت آدمی کے زیادہ ہے جن کے وجود کا انکار کرنایا یہ کہنا کہ جن اور شیطان، بدی  کی قوت کا نام ہے کفر ہے۔
موت اور قبر کا بیان
کس وقت ایمان لانا بے کار ہے؟
	ہر شخص کی عمر مقرر  ہے، نہ اُس سے گھٹ سکتی ہے نہ بڑھ سکتی ہے جب زندگی کا وقت پورا ہوجاتا ہے تو حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام روح نکالنے کے لیے آتے ہیں ، اُس و قت مرنے والے کو دائیں بائیں جہاں تک نظر جاتی ہے فرشتے ہی فرشتے دکھائی دیتے ہیں ، مسلمان کے پاس رحمت کے فرشتے ہوتے ہیں اور کافر کے پاس عذاب کے۔ اِس وقت کافر کو بھی اسلام کے سچے ہونے کا یقین ہوجاتا ہے لیکن اُس وقت کا ایمان معتبر نہیں کیونکہ ایمان تو اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ)  رسول (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی بتائی ہوئی باتوں پر بے دیکھے یقین کرنے کا نام ہے اور اب تو فرشتوں کو دیکھ کر ایمان لاتا ہے اس لیے ایسے ایمان لانے سے مسلمان نہ ہوگا، مسلمان کی روح  آسانی سے نکالی جاتی ہے اور اس کو رحمت کے فرشتے عزت کے ساتھ لے جاتے ہیں اور کافر کی روح بڑی سختی سے نکالی جاتی ہے او ر اس