Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
3 - 263
 صفحہ پر ضروری نکات لکھوں گا  {14} کتاب مکمل   پڑھنے کے لیے بہ نیت حصولِ علم دین روزانہ کم از کم چار صفحات پڑھ کر علم دین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا  {15}  ) اپنے ذاتی نسخے پر ( عندالضرورت (یعنی ضرورتاً)  خاص خاص مقامات پر اَنڈر لائن کروں گا  {16} دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائوں گا  {17}  اس حدیث پاک  ’’  تَھَادَوْا تَحَابُّوْا  ‘‘  ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ) مؤطا امام ما   لک، ۲/۴۰۷ ، حدیث: ۱۷۳۱ ( پر عمل کی نیت سے ) ایک یا حسب توفیق تعداد میں  ( یہ کتابیں خرید کر دوسروں کو تحفۃ ًدوں گا  {18} جن کو دوں گا حتی الامکان انہیں یہ ہدف بھی دوں گا کہ آپ اتنے ) مثلاً  (63دن کے اندر اندر مکمل پڑھ لیجئے  {19} اس کتاب کے مطالعے کا ساری اُمت کو ایصالِ ثواب کروں گا  {20} ہر سال ایک بار یہ کتاب پوری پڑھا کروں گا  {21}  کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پر مطلع کروں گا۔  (ناشرین ومصنف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صرف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا) 

اچھی اچھی نیتوں سے متعلق رہنمائی کیلئے ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنتوں بھرا بیان  ’’  نیت کا پھل ‘‘  اور نیتوں سے متعلق آپ کا مرتب کردہ رسالہ  ’’   ثواب بڑھانے کے نسخے  ‘‘   مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃ طلب فرمائیں ۔